13 جولائی 2019 - 04:17
افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکہ سے 5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگوں کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں  ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔





/129